کوہلو: بارودی سرنگ کا دھماکہ، امیدوار کے بھائی سمیت تین افراد زخمی

281

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بارودی سرنگ سے ایک گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ زخمیوں میں حلقہ پی بی 09 کے آزاد امیدوار لیاقت مری کے بھائی مصطفی مری بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں قبل از انتخابات دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دروان بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد براس نے دس دنوں میں ایک سو بارہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔