کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

372

دارالحکومت کوئٹہ سے 16 فروری کو پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فورسز نے ہیبت ولد ظریف خان سمالانی سکنہ نارواڑی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے، مذکورہ شخص کوئلہ کاروبار سے منسلک تھا۔

دریں اثنا جبری لاپتہ شخص سرور ولد انور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق آئے دنوں جبری گمشدگیوں کے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ متعدد جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا ہے-