کوئٹہ: مچھ حملے کے 6 روز بعد بلوچستان کا پاکستان سے ریلوے سروس بحال

778

بلوچستان سے پاکستان کے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس چھ روز بعد بحال ہوگیا۔

محکمہ ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس چار روز کی بندش کے بعد کوئٹہ سے پشاور کےلئے روانہ۔ کراچی کےلئے بولان میل پانچ فروری سے دوبارہ چلے گی۔ سبی ہرنائی پسنجر ٹرین گزشتہ روز بحال کردی گئی تھی۔

یاد رہے کہ مچھ شہر میں بلوچ لبریشن آرمی کے قبضہ کے بعد ریلوے سروس مکمل طور پر بند ہوگئی تھی۔

مچھ شہر پر قبضے کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کیجانب سے وڈیو جاری کیا گیا جس میں ریلوے ٹریکس کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کیا جارہا ہے جبکہ بی ایل اے نے اس دوران ریلوے عمارت کو بھی قبضے میں لیا تھا۔

تاہم آج حکومت نے چھ روز بعد ریلوے سروس کو بحال کیا ہے۔