کوئٹہ: لاشوں کی عدم حوالگی، لواحقین سراپا احتجاج

621

کوئٹہ کے سول اسپتال میں لاشوں کی عدم حوالگی کے خلاف جمعہ کے روز لواحقین نے اسپتال کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ شہدا کی لاشیں ہمارے حوالے کیے جائیں ۔

مظاہرین نے لاشوں کی توہین اور عدم حوالگی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کو لاشوں سے کیا تکلیف ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں 14 افراد کی لاشیں رکھی گئی ہیں تاہم حکام لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کررہے ہیں۔

جبکہ لاشیں فرش پر پڑے ہیں اور انکے ہاتھ بندے ہوئے ہیں۔

پروم سے تعلق رکھنے والے سلال اکبر کی ہمشیرہ بمع اپنے فیملی کے اپنے بھائی کے جسد خاکی کے وصولی کیلئے کوئٹہ سول ہسپتال کے سرد خانے کے سامنے دو دنوں سے بیٹھی ہے مگر انتظامیہ لاش ان کے حوالے نہیں کررہی ہے۔

خیال رہے کہ لواحقین کو ہراساں کرنے کے لیے فورسز کی بڑی نفری تعینات کیا گیا ہے۔ لواحقین رات گئے شدید سردی میں سول اسپتال کے سامنے سخت سردی میں سراپا احتجاج ہیں۔