کوئٹہ :شوہر کے تشدد سے خاتون پولیس کانسٹیبل ہلاک

221

شوہر نے تشدد کرکے اپنے اہلیہ کو قتل کردیا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عالمو چوک کے قریب قائم پولیس کالونی میں شوہر کے مبینہ تشدد سے لیڈی پولیس کانسٹیبل سمیرا جان کی بازی ہارگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل سمیرا کو اسکے شوہر نےگھریلو رنجش کی بناء پر لاٹھیوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی ہلاکت ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون پولیس اہلکار کی لاش کو اسپتال کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ خاتون پولیس اہلکار کے شوہر ثناء اللہ کوگرفتارکرلیا کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے-