کوئٹہ : شناختی کارڈ کے بغیر باہر پھرنے والے کو گرفتار کیا جائے گا ۔ کمشنر

306

پاکستان میں کل ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ کمشنر کوئٹہ نے کل رات تک ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

شہر میں سنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور موٹر سائیکل کو بند کیا جا رہا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق شناختی کارڈ کے بغیر باہر پھرنے والے کو گرفتار کیا جائے گا‘

کمشنر نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشنز کے آس پاس کے تمام بازار، مارکیٹس وغیرہ کل رات تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے 8 فروری کو ٹرین ٹروس معطل رہے گی۔ 8فروری 2024‘ عام انتخابات کے موقع پر ٹرین سروس معطل رہے گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ ڈویژن سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل نہیں چلیں گی۔

دریں اثنا مستونگ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر مکمل پابندی خلاف ورزی کرنے والوں کے موٹرسائیکل ضبط کیئے جائینگے ۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر آج سے دو دن 7 اور 8 فروری کی شام تک ضلع مستونگ میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے موٹرسائیکل ضبط کیئے جائیں گے۔

خیال رہے سیکورٹی کے حوالے سے حکام کے دعوؤں کے باوجود مسلسل انتخابی دفاتر اور پولنگ اسٹیشنز نشانہ بن رہے ہیں جبکہ آج بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دو مختلف دھماکوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔