کوئٹہ: سیکورٹی خدشات، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

395

محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 فروری سے 5 فروری تک کوئٹہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔ جبکہ خواتین، بچے اور بزرگ افراد موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

واضح رہے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انتظامات سخت کردی گئ ہیں۔

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال کشیدہ ہیں دو ہفتوں میں مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے 70 کے قریب دھماکوں میں انتخابی دفتروں، امیدواروں اور فورسز کو نشانہ بنایا ہے ۔

بلوچستان سیکورٹی صورتحال پر اس وقت بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جب بلوچستان کے اہم شہر مچھ بولان میں بلوچستان کے متحرک مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے نے 29 اور 30 جنوری کی رات بڑے پیمانے پر حملہ کرکے دو دن تک شہر پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

اس دوران متعدد جھڑپے ہوئے اور پاکستانی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس پورے حملے میں بی ایل اے کے تین سو جنگجوؤں نے حصہ لیا۔