کوئٹہ اور تربت میں دھماکے، تین افراد زخمی

465
file photo

کوئٹہ اور تربت میں دھماکے، تین افراد زخمی

بلوچستان بھر میں سلسلہ وار دھماکوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کی صبح کا سورج طلوع ہونے کے ساتھ بلوچستان بھر سے دھماکوں کے اطلاعات موصول ہونے لگے۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے میں مظلوم اولسی تحریک کے انتخابی دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کہ کل رات ساڑھے نو بجے کے قریب سامی کلات کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

خیال رہے کہ دو دنوں سے بلوچستان بھر میں 30 سے زیادہ حملے ہوئے ہیں جہاں زیادہ تر حملوں پاکستانی الیکشن کیمپین اور فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے فروری میں ہونے والے انتخابات سے عوام کو دور رہنے کی تاکید کی ہے۔ تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔