چمن: مسلح افراد کی فائرنگ، پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک

446

چمن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا-

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کو چمن میں سر حد کے تصدق گیٹ پر ڈیوٹی ختم کر نے کے بعد دو اہلکار جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نائیک ہاشم اور سپا ہی ناصر شدید زخمی ہوگئے-

مسلح افراد کے فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھاکہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے ہلاک ہوگئے-

فورسز کی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی، مزید کارروائی جاری ہے ۔