پیپلز پارٹی کے مسلح جھتوں کے خلاف حب میں دھرنا

320

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گزشتہ شب سوک سینٹر فائرنگ واقعے کے مقدمے کے اندارج نہ ہونے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بھوتانی گروپ کا بیروٹ تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا۔

ایس ایچ او بیروٹ شاہنواز مینگل کے مطابق مقدمے کے انداراج کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ادھر بھوتانی گروپ کا ایک وفد ایس پی حب سے اس سلسلے میں گفت و شنید میں مصروف ہے۔

بیروٹ تھانے کے سامنے بیٹھے مظاہرین نے الزام لگایا کہ گذشتہ رات سوک سینٹر کے قریب آر۔او۔آفس میں الیکشن ریکارڈ میں ہیر پھیر کی اطلاع پر بھوتانی گروپ کے نہتے کارکنان احتجاج کررہے تھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مسلح جھتوں نے فائرنگ کھول دی جس سے دو کارکن جاں بحق اور 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس مقدمہ درج کرکے ملزمان گرفتار کرے۔

دوسری جانب 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد سے احتجاج دھرنوں اسلحے کی نمائش سے پرامن شہری اور کاروباری طبقات شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کے مطابق بلوچستان کا سب سے بڑا انڈسٹریل شہر حب کے امن و امان کو لیکر تشویش ہورہی ہے گذشتہ شب فائرنگ اور ہلاکتوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہریوں نے کہاکہ علی حسن زہری کے مسلح جھتے بندوقین لے کر سرعام گھوم رہے ہیں جبکہ فورسز اور ریاستی ادارے انہیں گرفتار کرنے بجائے مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔