پنجگور چوری، ڈکیتی و شہر میں بد امنی کے خلاف احتجاج

185

خدابادان کے دکانداروں کا علاقے میں بڑھتے ہوئے چوری اور ڈکیتوں کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا-

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان مواچ بازار کے دکانداروں نے شہر میں چوریوں کے بڑھتے واقعات اور انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکزی بازار میں دھرنا دیا-

پنجگور دکانداروں کے ہمراہ سیاسی، سماجی تنظیموں کے ہمراہ شہری بھی بڑی تعداد میں دھرنے میں شریک ہوئے-

خدابادان کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مواچ بازار خدابادان میں چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کے خلاف اور پولیس و لیویز کے مشترکہ چیک پوسٹ کے لئے 48 گھنوں کاالٹی میٹم دیا تھا آج الٹی میٹم پورا ہونے کے بعد علاقے کے دکانداروں اور شہریوں کے مشورے کے بعد جرگہ منعقد کیا گیا-

مظاہرین کی جانب سے قائم جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اور انتظامیہ کو مزید دس روز کا مہلت دینگے اور اگر دس روز کے اندر اندر مسئلہ حل نہیں کیا گیا اور مشترکہ چیک پوسٹ قائم نہ کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دینگے-

انہوں نے کہا کہ کمشنر مکران نے مواچھ بازار میں پولیس اور لیویز کے مشترکہ چیک پوسٹ کے قیام کا اعلان کیا تھا اور اس کا تحریری ثبوت ہمارے پاس موجود ہے مگر اس کے باوجود انتظامیہ اور پولیس اپنے وعدہ پورا نہیں کرسکے ہیں-

علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ شہریوں کی فریاد سن کر ان پر فوری عمل کرے بصورت دیگر خدابادان کے رہائشی اپنے جائز حقوق کے لئے شدید احتجاج پر مجبور ہونگے-