پنجگور: پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ

717

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے چتکان بکرا منڈی کے قریب پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

دوسری جانب نوشکی ناصر نامی پولیس اہلکار کے گھر میں بم پھٹنے سے دو خواتین زخمی ہوگئے۔ تاہم واقعہ کے حوالے سے دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔