پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک

224

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک لیویز اہلکار کو ہلاک کردیا۔

ہلاک اہلکار کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل گچک کے علاقے گرکور کے مقام پر پیش آیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ اس سلسلے میں لیویز فورس مزید تفتیش کررہی ہے۔