پنجگور: سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان صابر بلوچ کے گھر پر فائرنگ

331

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 258 صابر بلوچ کے گھر پر فائرنگ تاہم کوئی نقصان کی اطلاع نہیں۔

سابق ڈپٹی چیرمین سینٹ صابر بلوچ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، دو گولیاں گھر کے چاردیواری پر بھی لگیں ۔

صابر بلوچ نے سٹی پولیس تھانہ میں واقع کی رپورٹ درج کرلیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال کشیدہ ہیں دو ہفتوں میں مختلف علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے 75 سے زائد دھماکوں میں انتخابی دفتروں، امیدواروں اور فورسز کو نشانہ بنایا ہے ۔

بلوچستان سیکورٹی صورتحال پر اس وقت بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جب بلوچستان کے اہم شہر مچھ بولان میں بلوچستان کے متحرک مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے نے 29 اور 30 جنوری کی رات بڑے پیمانے پر حملہ کرکے دو دن تک شہر پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

اس دوران متعدد جھڑپے ہوئے اور پاکستانی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس پورے حملے میں بی ایل اے کے تین سو جنگجوؤں نے حصہ لیا۔