پنجگور: دو افراد کی لاشیں برآمد

505

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

برآمد ہونے والے لاشوں کی شناخت اکرم ولداسلم اور عبدالمالک عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کے علاقے وشبود کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اہلخانہ کے مطابق دونوں گذشتہ روز شام کے وقت گھر سے نکلے تھے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔