پنجگور اور گوادر میں فائرنگ اور دھماکہ، لڑکی سمیت دو افراد ہلاک، خاتون زخمی

384

ساحلی شہر گوادر میں دھماکے سے جبکہ پنجگور میں فائرنگ کے واقعہ میں لڑکی سمیت دو ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا ہے، جسکی شناخت تونسہ شریف سوکڈ ڈیرہ غازی خان کے رہائشی غلام عباس ولد احمد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ گرلز ہائی اسکول جیونی کے باہر پیش آیا ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے کاٹاگری کے مقام پر مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے ایک لڑکی کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا ہے۔