پنجگور اور آواران میں پاکستانی فوج پر حملے

554

بلوچستان کے ضلع آواران اور پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم ریش پیش کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں، جبکہ حملے کے فوراً بعد کیمپ کے اندر آگ لگ گئی۔ جس کے شعلے دور دور تک دکھائی دیئے۔

دوسری جانب آواران کے علاقے نونڈرہ میں شام پانچ بجے کےقریب بھی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے حملے کے فوراً بعد فوجی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔