پنجگور، قلات، گوادر اور ڈیرہ بگٹی میں بم دھماکے

641

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور بلوچستان اسمبلی کے امیدوار رحمت صالح کے گھر کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان اسمبلی کے امیدوار رحمت صالح کے گھر کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئے نہ آسکے۔

دوسری جانب ‏خاران شہر نامعلوم افراد کی جانب سے ڈی سی آفس خاران کے سامنے اور این اے 260کے اُمیدوار اعجاز سنجرانی کی الیکشن کیمپ کے سامنے دو الگ الگ ٹائمنگ بم رکھے گئے جو پھٹ نہیں سکیں۔

‏پولیس ایف سی لیویز و بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچے ہیں اور ‏دونوں بمبوں کو نکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔

ادھر قلات میں گذشتہ رات قلات میں پیپلز پارٹی کے دو دفاتر کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا۔ جبکہ ڈیرہ بگٹی میں لینڈ مائن کا دھماکہ کا ہوا ہے۔ گوادر کے علاقے جیونی میں پولنگ اسٹیشن کیلئے مختص اسکول کو دھماکہ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔