پشین: انتخابی مہم کے دوران دھماکہ، آٹھ افراد ہلاک

550
file photo

بلوچستان کے ضلع پشین میں حلقہ پی بی 47 میں انتخابی مہم کے دوران مبینہ خودکش دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

دھماکہ پی بی 47 سے حصہ لینے والے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا ہے۔

انتخابی دفتر میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پراسپپتال منتقل کیاجا رہا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔