پاکستان انتخابات: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ معطل

128

پاکستان کے انتخابات کے موقع پر بلوچستان کے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا۔

انٹرنیٹ کی بندش کے باعث لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دارالحکومت کوئٹہ، گوادر، خاران، حب سمیت دیگر علاقوں سے انٹرنیٹ بندش کی شکایات موصول ہوئی ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دعویٰ کیا تھا کہ لوچستان میں حکومتی سطح پرانٹرنیٹ سروس معطل کرنےکی گائیڈلائن جاری نہیں کی گئی ہے۔

جان اچکزئی نے انتخابی مہم کے دوران سیکورٹی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا تھا تاہم گذشتہ 9 روز کے دوران بلوچستان بھر میں مختلف نوعیت کے 125 سے زائد واقعات میں انتخابی مہم و امیدواروں کو نشانہ بنایا۔

آج انتخابات کے روز بلوچستان کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔