پاکستانی فوج بلوچستان میں خونی فوجی آپریشن کا آغاز کرچکی ہے – ماما قدیر بلوچ

221

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ آج 5363 ویں جاری رہا۔ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آکر اظہار یکجہتی کی ۔

اس موقع پر تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ سیاسی کارکنوں نوجوانوں اور عام شہریوں کے بہتے لہو نے ریاست کے خلاف نفرت کو مزید بھڑکا دیا ہے، خاص طور پر بلوچ کارکنوں کے جبری گمشدگیوں کے بعد انکے تشدد زدہ لاشوں کی صورت میں برآمدگی بلوچ سماج میں ہر طرف مزاحمت کی چنگاری کو ہوا دے رہے ہیں –

انہوں نے کہا کہ ریاست اپنے غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ رہا ہے بلوچ نسل کشی میں مزید تیزی آرہی ہے اور پاکستانی فوج بلوچستان میں ایک خونی فوجی آپریشن کا آغاز کر چکی ہے، مسخ شدہ لاشیں بلوچ حلقوں میں خدشات اور تحفظات کو جنم دے رہے ہیں، پاکستان بنگلہ دیش کی تاریخ دہرا رہی ہے –