نوشکی میں پولیس فورس کے جنگی ساز و سامان پر قبضے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

528

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں پولیس کے چوکی پر حملہ کرکے ان کا جنگی ساز و سامان قبضے میں لے لیا۔

جیئند بلوچ نے کہا سرمچاروں نے نوشکی، کیشنگی میں آر سی ڈی شاہراہ کے مقام پر قائم پولیس چوکی پر حملہ کرکے قبضے میں لے لیا، سرمچاروں نے پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کے ہتھیاروں سمیت دیگر جنگی ساز و سامان و گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

جیئند بلوچ کے مطابق سرمچاروں نے پولیس اہلکاروں کو بلوچ ہونے کی بناء پر چھوڑ دیا۔

بی ایل اے ترجمان نے مزید کہا بلوچ لبریشن آرمی اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔