مچھ گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، گیس کی فراہمی معطل

710

مچھ کے قریب گیس لائن کو بارودی مواد لگاکر تباہ کردیا گیا-

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مچھ میں گیس پائپ لائن مچھ پل ندی کے مقام پر مبینہ طور پر بارودی مواد دھماکہ سے تباہ ہوا جس کے بعد گیس لائن میں آگ بھڑک ُاٹھی، آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم مرکزی گیس لائن کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے-

مچھ انتظامیہ کے مطابق تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمت کا کام آج شروع کیا جاے گا۔ گیس بحالی میں چار سے پانچ روزلگ سکتے ہیں۔