مچھ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

309

بلوچستان کے علاقے مچھ سے پاکستان فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عبدالوہاب کرد کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق رواں ماہ دو تاریخ کو پاکستانی فوج نے دو تاریخ کو مچھ بازار سے اسکو اسکے میڈیکل اسٹور سے 7 بجے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جس کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ جبری گمشدگیوں کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اس سے قبل اتوار کے روز پاکستانی فورسز نے مچھ سے کوئٹہ جاتے ہوئے ڈیگاری کراس قریب تین افراد کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جن میں میر زمان ولد شاہ زمان سمالانی، احمد نواز ولد خدائے رحیم سمالانی اور ثناءاللہ ولد خدا بخش بنگلزئی شامل ہیں-