مچھ: تین افراد جبری لاپتہ

442

مچھ سے کوئٹہ جاتے ہوئے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست بعد جبری لاپتہ کردیا ہے-

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تنظیم نے مچھ سے کوئٹہ آتے ہوئے تین افراد کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد ازاں جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے-

تنظیم کے مطابق اتوار کے روز پاکستانی فورسز نے مچھ سے کوئٹہ جاتے ہوئے ڈیگاری کراس قریب تین افراد کو حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جن میں میر زمان ولد شاہ زمان ساتکزئی، احمد نواز ولد خدائے رحیم سمالانی اور ثناءاللہ ولد خدا بخش بنگلزئی شامل ہیں-

تنظیم کے مطابق تینوں افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد منظرعام پر نہیں آسکے ہیں-

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے جبری لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور حکام کی غیر سنجیدگی جبری گمشدگیوں سے بلوچستان میں انسانی بحران پئیداہ ہوا ہے جسے روکا نہیں گیا تو حالات مزید خرابی کے طرف جائینگے اور اسکی ذمہ داری ریاست پر ہوگی-