بلوچستان کے علاقے مچھ، سبی اور ہرنائی میں پاکستان فوج کی آمدورفت جاری ہے، اس دوران ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئیں۔
اطلاعات کے مطابق سبی کے مضافات میں پاکستان فوج کے پیدل اہلکار بڑی تعداد میں پیش قدمی کررہے ہیں جبکہ بولان کے علاقے مچھ میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری رہیں۔
دوسری جانب ہرنائی میں بھی پاکستان فوج کی بڑی تعداد کی پیش قدمی کی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے 29 جنوری کو بلوچ لبریشن آرمی نے مچھ میں ایک شدید نوعیت کے حملے کے بعد شہر پر دو دن تک قبضہ برقرار رکھا اس دوران پاکستان فوج کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بی ایل اے نے اس حملے کو ‘آپریشن درہِ بولان بولان’ کا نام دیا۔ تنظیم کے ترجمان نے بتایا کہ اس آپریشن میں بی ایل اے کے خودکش بمبار مجید برگیڈ، ہر اول دستہ فتح اسکواڈ اور اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ نے حصہ لیا۔