مند: فورسز کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

882

کیچ کے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے شیپچار میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق آج صبح مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے شیپچار میں فورسز کے کیمپ اور مورچوں پر حملہ کیا۔

حملے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز سے بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز اور انتخابی امیدواروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک مختلف نوعیت کے 16 حملے ہوچکے ہیں۔