مستونگ: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، ساتھی زخمی

193

مستونگ بائی پاس روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبدالحکیم نامی شخص ہلاک اور ساتھی زخمی ہوگیا۔

پولیس ٹیم موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی ہونے والے افراد کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

دریں اثنا حب کے علاقے ساکران بند مراد پل کے قریب جھاڑیوں سے کئی روزہ پرانی نامعلوم شخص کی لاش برآمد، حب اسپتال منتقل کرنے کے بعد ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی ریفر کردیا گیا۔

اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ساکران بند مراد پل کے قریب جھاڑیوں سے ایک 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جسے بعد ازاں ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا متوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔