بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف مستونگ میں ریاستی ایجنٹ اور ڈنڈار میں فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سترہ فروری کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں ڈنڈار کے علاقے بند ء ملک کے مقام پر پاکستانی فوج کے گھات لگا کر حملہ کیا۔ قابض فوج کے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ شدید حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سولہ فروری کو مستونگ میں ڈاکخانہ کے قریب ریاستی آلہ کار چئیرمین یونین کونسل کھڈ کوچہ سردار عبدالقیوم شاہوانی پر سرمچاروں نے ایک ایک دستی بم پھینکا۔ مذکورہ شخص قابض کا ایک ایجنٹ ہے اور ان علاقوں میں بلوچ جہد آزادی کے خلاف پاکستانی فوج کا ساتھ دے رہا ہے۔ ایسے تمام افراد ہمارے نشانے پر ہیں جو بلوچ نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ایک اور بیان میں ترجمان بی ایل ایف کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کل رات نو بجے دازن تمپ میں قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو نشانہ بنایاہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن کی چوکی کو قریب سے خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایاہے۔چوکی میں موجود دو اہلکار موقعے پر ہلاک ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، سرزمین کی آزادی تک دشمن فوج پر حملے جاری رہیں گے۔