مستونگ،تربت: جبری لاپتہ 2 افراد بازیاب

650

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ دو افراد بازیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 فروری 2024 کو بلوچستان کے ضلع مستونگ سے پاکستانی فورسز کی جانب سے گرفتاری بعد جبری لاپتہ رہنے والا نوجوان عامر عالیزئی بازیاب ہوکر گذشتہ رات گھر پہنچ گیا ہے-

عامر عالیزئی کو پاکستانی فورسز نے مستونگ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا بازیابی کی تصدیق خاندانی زرائع نے کردی ہے-

جبکہ تربت آپسر ڈاکی بازار کے رہائشی عابد ولد وشدل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ عابد وشدل نامی نوجوان کو آپسر سے 21 مارچ 2023 کو جبری لاپتہ کیا تھا جسکی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے احتجاجی دھرنا دیا تھا ۔