لندن: پاکستانی قبضے کے خلاف مہم، بلوچستان پر پاکستانی قبضے اور بلوچوں پر پاکستانی مظالم کو اجاگر کیا گیا ۔بی این ایم

415

بلوچ نیشنل موومنٹ کے جاری بیان کے مطابق پاکستانی قبضہ کے خلاف دوسرے مرحلے میں لندن میں چار روزہ آگاہی مہم کا اختتام ہوا، جس میں بلوچستان پر پاکستانی قبضے اور بلوچوں پر پاکستانی مظالم کو اجاگر کیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ
مہم کے دوران بلوچ سیاسی کارکنوں اور تحریک کے ہمدردوں نے لندن کے مرکز میں ریلی نکالی، انھوں نے بلوچستان کی حالت زار اور اس کے باشندوں کو درپیش ناانصافیوں کے بارے میں شہریوں کا آگاہ کیا۔

لندن میں مہم کے اختتام کے بعد اگلے مرحلے میں مانچسٹر اور لیڈز میں مہم چلائے جائے گی ، بی این ایم بلوچ تحریک آزادی کے حق میں بیداری پھیلانے اور حمایت حاصل کرنے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مانچسٹر اور لیڈز میں مہم کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

بی این ایم کی طرف سے کہا گیا ہے ، بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) بلوچ قوم کی خاطر انصاف اور آزادی کے حصول کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے، لندن مہم اور اس کے نتائج بی این ایم کے کارکنان اور حامیوں کے مضبوط عزم کے ثبوت ہیں۔