سبی و ڈیرہ مراد جمالی میں فورسز پر بم حملہ اور فائرنگ

593

بلوچستان کے ضلع سبی اور ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فورسز کو دو مختلف واقعات میں فائرنگ اور بم حملے کرکے نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ روز شام کے وقت سبی کے علاقے بختیار آباد میں ریلوے اسٹیشن پر تعینات پاکستانی فورسز ایف سی اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے بعد حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں گذشتہ رات ڈیرہ مراد جمالی میں ڈیر شاخ پٹھان ڈپ کے مقام پر پولیس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

دونوں حملوں میں نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔