ریاست جبری گمشدگیوں کو روکنے کے بجائے زیر حراست افراد کو قتل کررہا ہے۔ وی بی ایم پی

138

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ آج 5330 ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

تنظیم کے رہنماؤں نے کہاکہ جبری گمشدگیوں ، ماروائے عدالت قتل کے خلاف طویل ترین احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ ریاست جبری گمشدگیوں کو روکنے کے بجائے زیر حراست افراد کو قتل کرکے مزاحمت پیش کرنا چاھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی انسانی اداروں سمیت انسان دوستوں کا فرض ہے کہ وہ بلوچ نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کیچ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف لواحقین کا دو مقامات پر دھرنا جاری ہے ۔ آئے روز بلوچ نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے۔ لیکن ہم جبری گمشدگیوں کے خلاف یہ جدوجہد جاری رکھیں گئے۔