دکی: مغوی کان کنوں کی لاشیں برآمد

274

بلوچستان کے علاقے دکی سے اغواء ہونے والے دو کانکنوں کی لاشیں ملی ہے جب کہ دو کانکن تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی قدرتی ایریا سے دو دن قبل چار کان کنوں کو اغواء کرلیا گیا تھا آج دو کان کنوں کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت بہاء الدین اور شفیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دکی قدرتی ایریا سے ہی اغواء ہوئے دو مزید کان کن لاپتہ ہیں اور ان کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع دکی میں گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے سردار میر عثمان ترین ایریے میں واقع دو کوئلہ کانوں کو آگ لگادی ۔ آگ لگانے کی وجہ سے دو کوئلہ کانوں پر موجود انجن اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔

نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کانوں کو بند کرنے کے متعلق پرچیاں بھی تقسم کیں۔