دس سال قبل لاپتہ ہونے والا میرا بھائی تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔ سلمیٰ بلوچ

191

جبری گمشدہ ثناء اللہ نور کی بہن سلمیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ میرے بھائی کو 10 سال قبل 6 اپریل 2014 کو گچک پنجگور سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ دس سال سے میں اور میرے والدین انتہائی اذیت اور درد میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی لیکن میرے بھائی کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج 27 فروری 2024 کو ہم اپنے بھائی کی بحفاظت بازیابی کے لیے بلوچ وائس فار جسٹس کے ساتھ مل کر ایکس پر ایک مہم چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سے اپیل کرتی ہوں کہ شام 7:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک اس مہم میں حصہ لیں اور میرے بھائی کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔ اور ہیش ٹیگ #ReleaseSanaUllahNoor استعمال کریں۔