خاران : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں علی جان سمالانی نامی ایک نوجوان لاپتہ

306

اطلاعات کے مطابق ایف سی نے خاران کی جنوب میں واقع کلی تاگزی میں رات 3 بجے کے وقت چھاپہ مار کر علی جان سمالانی ولد ماسٹر حضور بخش سمالانی کو جبراً لاپتہ کردیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی جان سمالانی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور شعبے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہے۔ اس کے علاؤہ، ان کی رہائش بھی کلی تاگزی میں ہے۔ تاہم پاکستانی فورسز نے 31 جنوری کی رات 3 بجے چھاپہ مارکر علی جان نامی نوجوان کو جبراً اُٹھا کر لاپتہ کردیا۔ جس کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی جس کے باعث اس کے لواحقین بے انتہا پریشان اور فکرمند ہیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ علی جان سمالانی کو 31 جنوری کی رات 3 بجے کلی تاگزی خاران سے انکے گھر سے فورسز نے غیر قانونی حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور خاندان کو علی جان کےحوالےسے معلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہا ہے