خاران: فورسز کیمپ بلاکر ایک شخص جبری لاپتہ

196

بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 6 فروری کو خاران میں پاکستانی فورسز ایف سی نے ایک شخص کو کیمپ بلایا اور وہاں سے اسے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اسد اللہ ولد نظر محمد کے نام سے ہوئی ہے جوکہ پیشے سے میونسپل کمیٹی میں ملازم ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد سے اس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے جسکی وجہ سے اسد اللہ کے لواحقین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے فروری میں ابتک دس کے قریب افراد کی جبری گمشدگیوں کے کیسز درج ہوچکے ہیں جبکہ مچھ جعلی مقابلے میں پانچ افراد کو قتل کیا گیا جن میں چار کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی۔