فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری لاپتہ چار افراد منظرعام پر آگئے-
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع سے مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کے شکار بننے والے چار افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں-
چاروں افراد کی بازیابی کی تصدیق انکے رشتہ داروں اور قریبی ذرائع نے کردی ہے-
اطلاعات کے مطابق 30 جنوری 2021 کو کراچی کے بلوچ اکثریت علاقے لیاری گل محمدی لین سے رینجرز اور خفیہ اداروں کو ہاتھوں جبری گمشدگی کی نشانہ بننے والا سلطان سعید دو سال بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے-
اسی کے ساتھ ہفتہ قبل تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا قاسم ملار بھی آج بازیاب ہوگئے ہیں، ادھر گذشتہ روز بازیاب ہونے والے دو نوجوانوں میں تربت گور گپ کے رہائشی صمد عصا ولد عصا اور ساقم ولد شہداد شام ہیں –