جامشورو میں جماعت الدعوۃ کے انتخابی دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – ایس آر اے

358

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ریاست نے ایک طرف اپنے جھوٹے الیکشن ڈرامہ کے ذریعے سندھی قوم کو اپنے غُلامیء کے جال میں جکڑا ہوا ہے تو دوسری جانب اپنی ہی پالتو تنظیموں جماعت الدعویٰ ، جیشِ محمد، سپاہِ صحابہ اور البدر جیسی مذہبی انتہاپسند دہشتگرد تنظیموں کو سندھ کی سیکیولر سرزمین پر جال بچھا کر ان کو سندھ میں مضبوط اور منظم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھی قوم جماعت الدعویٰ ، جیشِ محمد، سپاہِ صحابہ اور البدر جیسی کسی بھی مذہبی انتہاپسند دہشتگرد تنظیم کو اپنی سرزمین پر برداشت نہیں کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے گذشتہ شب جامشورو میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ (جماعت الدعویٰ) کی الیکشن آفس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی ریاست کے تمام ہتھکنڈوں اور انتہاپسند قوتوں کو خبردار کرتی ہے کہ ان کے خلاف بھرپور حملے جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے پاکستانی الیکشن کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے