تربت کے عوام سے لاپتہ افراد کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ بی وائی سی

471

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے تربت ڈی بلوچ کے مقام پر لاپتہ افراد کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے جب تک ریاستی دہشتگردی، جبری گمشدگیوں، قتل عام اور غیرانسانی کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہیں جائے گا بلوچ قوم اپنی مزاحمت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ اب وہ اپنے پیاروں کی جبری گمشدگیوں پر خاموشی کے بجائے اپنے گھروں سے نکل کر سڑکوں کا رخ کرے گی اور ریاستی اداروں سمیت دنیا پر واضح کرے گی کہ ریاست بلوچستان میں کن کن غیر انسانی اور غیر آئینی کاروائیوں میں ملوث ہے۔
ڈی بلوچ دھرنے میں اس وقت 6 لاپتہ افراد کے لواحقین موجود ہیں جبکہ کیچ بھر سے دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین بھی آہستہ آہستہ انہیں جوائن کر رہے ہیں۔ ریاستی دہشتگردی کا مقابلہ صرف عوامی مزاحمت سے ہی ممکن ہے۔