تربت میں فورسز پر حملہ کرکے ایک اہلکار ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ بی ایل ایف

300

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شام ساڈھے چار بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت گوکدان میں سوراپ پل پر فورسز کی پیکٹ سیکیورٹی پر اس وقت خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ فورسز قافلے کی سیکیورٹی کے لیے مورچے میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے پہلے ہی گھات لگا کر دشمن کے آنے کا انتظار کیا جیسے ہی دو اہلکار مورچے میں داخل ہوئے ان پر شدید حملہ کرکے ایک اہلکار کو موقع پر ہلاک ایک کو زخمی کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ فورسز کافی دیر تک عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔