تربت: لاپتہ واحد بخش پیر محمد بازیاب ہوگئے

305

سامی سے لاپتہ کیے گئے بزرگ شھری واحد بخش ولد پیر محمد بدھ کو بازیاب ہوگئے جن کی تصدیق اہل خانہ نے کی ہے۔

ان کی اغوا کے خلاف اہل خانہ اور حق دو تحریک حق پرست کی جانب سے سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر مسلسل پانچ دنوں تک دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کی گئی تھی۔

جمعہ کی شام سرکاری وفد اور فیملی کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد واحد بخش کی جلد بازیابی کی شرط پر سی پیک شاہراہ پر دھرنا ختم کرکے ٹریفک کی روانی بحال کی گئی تھی۔