تربت: جبری لاپتہ خدا بخش بازیابی کے لئے جاری دھرنے پر فورسز کا دھاوا، یعقوب جوسکی گرفتار

402

کیچ کے علاقے سامی میں لاپتہ خدا بخش کی بازیابی کے لیے جاری دھرنے پر فورسز نے دھاوا بول دیا، محمد یعقوب جوسکی گرفتار کرلیے گئے۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ شب سامی میں ایم ایٹ سی پیک پر لاپتہ خدا بخش کی عدم بازیابی کے خلاف جاری دھرنا پر رات 4 بجے کریک ڈاؤن کرکے حق دو تحریک حق پرست کے سربراہ محمد یعقوب جوسکی اور فضل کریم گرفتار کرلیے گئے۔

سی پیک دھرنا گاہ پر ایک ویڈیو پیغام میں عورتوں نے کہا کہ رات 4 بجے ہم پر فورسز نے دھاوا بول خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور یعقوب جوسکی کو تشدد کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد یعقوب جوسکی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔