بی این ایم کا برطانیہ میں کئی روزہ آگاہی مہم کا پہلا حصہ مکمل ، عالمی برداری سے بلوچ کے لیے انصاف اور آزادی کا مطالبہ

376

برطانیہ میں بلوچ نیشنل موومنٹ کی طرف سے بلوچستان کی آزادی اور بلوچستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم کا پہلا حصہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا۔ آگاہی مہم کے پہلے حصے میں بی این ایم کے کارکنان نے لندن شہر میں پمفلٹ تقسیم کیے۔

بی این ایم کے کارکنان نے کیمپ لگا کر برطانیہ کے شہریوں کو بلوچستان میں پاکستانی مظالم اور بلوچ قوم کی محکوم حیثیت کے بارے میں بتایا۔

بی این ایم کی طرف سے تقسیم کیے گئے پمفلٹ کا عنوان تھا ، بلوچ جہدوجہد کے بارے میں آگاہی ، انصاف اور آزادی کا مطالبہ۔

بی این ایم برطانیہ چیپٹر کی طرف سے کہا گیا ہے اگلے مرحلے میں برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

انھوں نے اپنے کمپئن کے دوران برطانیہ کے عام شہریوں سے رابطے قائم کرکے انھیں بتایا کہ بی این ایم ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے والی پر امن سیاسی جماعت ہے۔ بی این ایم بلوچ قوم کی نمائندگی کرتی ہے جو کہ اپنی آزاد ریاست کی خواہاں ہے جہاں ان کے وسائل ان کے ہاتھ میں ہوں اور وہ اپنے معاملات میں خودمختار ہوں۔

انھوں نے برطانیہ اور عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ بلوچ قوم کے حق حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے بلوچستان کی آزادی کی تحریک کی حمایت کریں۔ جسے پاکستان نے محکوم بنا کر اس کی آزادی سلب کی ہے۔