بھارتی شہرت یافتہ گلوکار پنکج اداس انتقال کرگئے

276

بھارت کے معروف گلوکار پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ پنکج اداس کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی موت کی تصدیق کی ہے۔

طویل عرصے سے بیمار بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار پنکج اداس 73 سال کے عمر میں انتقال کرگئے پنکج ادھاس کا انتقال پیر کی صبح گیارہ بجے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ہوا-

پنکج اداس نے کم و بیش پچاس سال تک غیر فلمی غزلوں اور گیتوں سے کروڑوں شائقین سے داد سمیٹی۔ پنکج کو 1983 میں فلم ’نام‘ کے لیے گائے ہوئے گیت ’چٹھی آئی ہے‘ کے ذریعے ایشیا بھر میں بھرپور شہرت ملی۔

پنکج اداس کے بھائی منہر اداس بھی فلمی گلوکار تھے۔ منہر نے پیار کرنے والے کبھی ڈرتے نہیں، ہم تمہیں چاہتے ہیں ایسے اور دوسرے بہت سے مقبول فلمی گیت گائے۔

مایاناز گلوکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب اداس نے بذریعہ انسٹاگرام کی ہے۔