بولان میں چھٹے روز آپریشن جاری، توپ خانے سے گولہ باری، گھر نذرآتش

750

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج آج چھٹے روز بھی آپریشن کررہی ہے، فورسز مزید گھروں کو نذر آتش کردیا جبکہ توپ خانے سے گولہ بھی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج نے سنجاول، تلانگ کے علاقے میں میر حمد نامی شخص کے گھروں کو نذرآتش کردیا ہے جبکہ گھر میں مقیم افراد کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق بولان، سبی و ہرنائی کے علاقوں میں تاحال فوج کی بڑی تعداد موجود ہیں جنہوں نے عارضی کیمپ کردیئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے توپ خانے سے گولے داغے جارہے ہیں۔

گذشتہ روز فوجی اہلکاروں نے ہرنائی سے پشتون قبائل کے چھ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے بولان آپریشن کے حوالے سے بلوچ سیاسی و سماجی حلقے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ آپریشن میں عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جائے گا یا پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو قتل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستانی حکام نے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔