بولان میں آٹھویں روز فوجی آپریشن جاری

628

بولان میں آٹھویں روز پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے۔ فوج بدستور مختلف مقامات پر کیمپ قائم کرکے موجود

بلوچستان کے علاقے بولان اور گردنواح کے علاقوں میں آج آٹھویں روز پاکستان فوج آپریشن میں مصروف ہیں۔ سبی، مچھ، ہرنائی سمیت بولان سے متصل دیگر علاقوں میں فوج کیمپ قائم کرکے آمد و رفت کے راستوں کو بند کرچکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مغرب کے وقت شابان کے علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ روز سے علاقوں کی ناکہ بندی کے باعث کے لوگ محصور ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں شابان کے علاقوں میں دو مقامات پر فورسز نے خواتین و بچوں کو اپنی حراست میں لیا تھا جو تاحال رہا نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے دوران آپریشن فورسز نے گلہ بانوں کے بھیڑ بکریوں کو قبضے میں لینے سمیت گھروں اور جنگلات کو نذرآتش کردیا ہے۔

گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں پر سنجاول کے علاقے میں حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ترجمان جیئند بلوچ نے بیان کہا کہ قابض پاکستانی فوج بولان و اس سے متصل علاقوں میں فوجی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں بزدل دشمن فوج عام آبادیوں پر توپ خانے اور مارٹرز سے گولہ باری کررہی ہے جبکہ خواتین و بچوں کو اپنے قبضے میں رکھ کر بطور انسانی ڈھال استعمال کررہی ہے۔