بلوچستان کے علاقے بولان میں آج تیسرے روز پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے، دو چرواہے لاپتہ
آج تیسرے روز سبی شہر سے بولان سے متصل پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق پہاڑی سلسلوں میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور دھماکوں کی آوازیں مسلسل سنی جاسکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دوران آپریشن گلہ بانی سے منسلک علیان نامی شخص کے بیٹے گذشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے مذکورہ دونوں افراد سوئی شابان کے علاقے میں اپنی بھیڑ بکریاں چرا رہے تھے جس کے بعد واپس نہیں آسکے ہیں، خدشہ ہیں کہ فورسز اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیا ہے۔
خیال رہے پاکستان فوج نے بولان و اس سے متصل علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کررہی ہے جس کی زد میں بزگر، لکڑ، سانگان، لاکی، جمبرو، چکی وڈھ، میاں کور اور گردنواح کے علاقے ہیں۔
پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال آپریشن کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے جبکہ آپریشن میں عام آبادیوں کو نقصانات اٹھانے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔