بلوچستان یونیورسٹی کی ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی تاکید

353

وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ نے یونیورسٹی کے اساتذہ، پروفیسرز اور دیگر اسٹاک کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں/اجتماعات میں شرکت کے معاملے میں نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔

جاری ایک سرکولر میں کہا گیا کہ یونیورسٹی کے تمام ملازمین (انتظامی/تعلیمی ماہرین) کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے طریقوں سے پرہیز کریں اور کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں خود کو شامل نہ کریں۔

سرکولر میں مزید کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں، اگر رپورٹ ہوئی تو ان کے خلاف یونیورسٹی آف بلوچستان ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔