بلوچستان: حب، پنجگور، خاران میں دھماکے، انتخابی دفاتر و امیدوار نشانہ بنیں

451

پیر کے روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب، پنجگور ، مستونگ اور خاران میں انتخابی دفاتر و امیدواروں پر دھماکے اور فائرنگ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتروں پر دستی بم پھینکے گیے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ۔ واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پنجگور میں سابق وزیر و اتنخابی امیدوار اسد بلوچ کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے۔ تاہم کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

وہان خاران شہر میں تین مختلف پولنگ اسٹیشنوں کو یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا۔

نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پہلے خاران شہر میں واقع قلعہ سکول جوکہ ممکنہ پولنگ سٹیشن بتایا جارہا ہے، کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ بعدازاں واپڈا محلہ سمیت ایک اور ممنکہ پولنگ سٹیشن گرلز ہائی سکول پر بھی دھماکہ ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی آزادی پسند و قوم پرست پارٹیاں و مسلح تنظیمیں پاکستانی انتخابات کو مسترد کرتے رہے ہیں جبکہ حالیہ انتخابات کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد سے آزادی پسند تنظیموں نے عوام کو الیکشن مہم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

بلوچ مسلح تنظیموں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران 77 مختلف نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی جاچکی ہے۔